انٹر نیشنلاہم خبریں

بھارت: دیوالی کے موقع پر پٹاخوں سے 28 افراد زخمی

 بھارت میں گزشتہ روز دیوالی کا تہوار منایا گیا جس دوران پٹاخے پھاڑنے سے 28 افراد زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کا کہنا ہےکہ دیوالی کے موقع  پر پٹاخے پھاڑنے کی وجہ سے 28 افراد متاثر ہوئے جنہیں آنکھوں میں زخم  آئے جب کہ ہاتھ جلنے اور جسم کے دیگر حصے کی جلد جھلسنے سمیت سر پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان میں زیادہ تر افراد ایسے ہیں جو قریب کھڑے آتش بازی دیکھ رہے  تھے جب کہ زخمیوں  کی عمریں 15 سال سے کم ہیں جن میں تین خواتین بھی شامل  ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button