سائنس و ٹیکنالوجی
انگلیاں چٹخانے سے جسم میں کیا ہوتا ہے ؟
انگلیاں کڑکاتے ہیں تو آج ہی یہ عادت چھوڑدیں
ایک رپورٹ کے مطابق جب آپ اپنی انگلیاں چٹخاتے ہیں تو جوڑوں کی سطح الگ ہوجاتی ہے اور اس عمل کے دوران لکوڈ (Liquid) بلبلے بناتا ہے یہ بلبلے پھٹتے ہیں تو ہمیں چٹخنے کی آواز آتی ہے۔
اسی طرح ایک اور وجہ اکڑے ہوئے مسلز بھی ہوسکتے ہیں۔ انگلیاں چٹخاتے ہوئے یا گردن کو گھماتے ہوئے آنے والی آواز بعض اوقات اکڑے ہوئے اور تناؤ زدہ مسلز کی ہوتی ہے جو اس حرکت کے بعد آرام دہ حالت میں آجاتے ہیں۔
تاہم اگر آپ کے اس جوڑ پر کوئی چوٹ یا زخم ہے تب بھی وہ جوڑ آواز پیدا کرسکتا ہے اور اس کے ساتھ اس حصے پر سوجن یا تکلیف بھی ہوسکتی ہے۔ ایسی صورت میں انگلیوں کو چٹخانے سے گریز کریں اور ڈاکٹر کو دکھائیں۔



