سائنس و ٹیکنالوجی

قبر میں بھی ناخن بڑھتے رہتے ہیں، سائنس کا خوفناک انکشاف

اس خبر میں  سائنس کے حوالے سے ایک ایسے پہلو کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کوچونکا سکتا ہے۔

سائنس کا ماننا ہے کہ 40 دن کے اندر اندر انسان کا جسم قبر میں اس طرح ہو جاتا ہے کہ کوئی پہچان بھی نہیں سکتا ہے اور پھر ایک سال میں یہی جسم ختم ہو جاتا ہے، بعد میں صرف ہڈیاں ہی بچتی ہیں، حتیٰ کہ کئی سو سال بعد یہ ہڈیاں بھی ایسی ہو جاتی ہیں کہ معلوم ہی نہیں ہو پاتا ہے کہ یہ وہی شخص ہے؟

اکثر سوشل میڈیا پر یہ کہا جاتا ہے کہ مرنے کے بعد بھی انسان کے ناخن بڑھتے رہتے ہیں، اس حوالے سے سائنس فوکس نامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ ناخن اور بال مرنے کے بعد بھی بڑھنا شروع ہو جائیں مگر اس کی وجہ انسانی جسم ہے، جو کہ خراب ہو رہا ہوتا ہے اور اس میں تبدیلی رونما ہو رہی ہوتی ہے۔

جب ایک انسان کا دل دھڑکنا بند ہو جاتا ہے، اور دماغی سیلز بھی ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں، لیکن وہ سیلز جنہیں کم آکسیجن کی مقدار چاہیے ہوتی ہے وہ زندہ ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ناخن اور بال بڑھ سکتے ہیں، حتیٰ کہ انسان کا دماغ بھی مردہ ہو جائے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button