سائنس و ٹیکنالوجی

ایک چارج میں ہزار کلومیٹر چلانے والی الیکٹرک کار متعارف، لیکن قیمت؟

Wild Lightyear 0 Goes 44 Miles on Solar Power Alone, Has 388-Mile EV Range  - CNET

ہالینڈ کی کار ایک کمپنی نے دنیا کی جدید ترین سولر پینل سے لیس الیکڑک کار متعارف کرائی ہے جو ایک ریچارج میں ہزار کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی نے کار کو “لائٹ ایئر زیرو” کا نام دیا ہے، جسے چھ سال کی ریسرچ و ڈیولپمنٹ، پروٹوٹائپنگ اور متعدد بار کی ٹیسٹنگ کے بعد باقاعدہ طور پر پیداوار کی اجازت دی گئی ہے۔

Wild Lightyear 0 Goes 44 Miles on Solar Power Alone, Has 388-Mile EV Range  - CNET

رپورٹ کے مطابق کار کی چھت اور دروازوں پر سولر پینل نسب کئے گئے ہیں جس کی مدد سے کار کو کسی بھی جگہ پر ریچارج کیا جا سکتا ہے۔

سولر گاڑی ایک ریچارج سے تقریباً 1000 کلومیٹر سفر کر سکے گی جبکہ دن کے اوقات میں یہ گاڑی 70 کلومیٹر اضافی چل سکے گی۔

Startup Debuts $263,000 Lightyear 0 Solar-Powered Electric Car: Photos

یومیہ سفر 35 کلومیٹر سے کم ہوا تو کار کو سات ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی کی قیمت ڈھائی لاکھ یورو (5 کروڑ 35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ پہلی کار نومبر میں فراہم کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button