ایلون مسک ٹوئٹر صارفین کی کونسی خواہش پوری کرنے والے ہیں؟

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خریدنے کے انکشاف کے بعد وہ ٹوئٹر صارفین کی خواہش پوری کرنے کے لیے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بننے کے بعد انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک پول جاری کیا جس میں انہوں نے صارفین سے رائے مانگی کہ وہ ٹوئٹر پر ترمیم یعنی (edit) کا آپشن چاہتے ہیں۔
Do you want an edit button?
— Elon Musk (@elonmusk) April 5, 2022
خیال رہے کہ محض 19 گھنٹوں میں انہیں پول پر 16 لاکھ 33 ہزار سے زائد ووٹ دیے جاچکے ہیں جن میں 74 فیصد صارفین نے ہاں، جبکہ 25 فیصد نے نہ کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
خیال رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئرز خریدے جانے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ دنوں انہوں نے کہا تھاکہ اظہارِ رائے کی آزادی کیلئے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔



