سائنس و ٹیکنالوجی

اے سی کتنی اسپیڈ میں چلانے سے بجلی کا بل کم آسکتا ہے؟

گرمی کی شدت زوروں پر ہےایسے میں بجلی کا ہزاروں کا بل آنا اذیت میں اضافہ کرسکتا ہے۔

آج ہم آپ کو گرمی کے موسم میں ہزاروں روپے کے اے سی کے بل سے جان چھڑا نے کا آزمودہ طریقہ بتا رہے ہیں۔

اے سی کو کتنی دیر اور کس وقت چلانا چاہئے جس سے بجلی کا بل کم آئے؟ یہ نہایت ہی اہم ترین سوال ہے۔

جب آپ اے سی آن کرتے ہیں تو اس بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ اے سی اور دیگر برقی آلات آپ کے بجلی کے بل میں حیرت انگیز اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

ایسے میں اس بات کا خیال رکھیں کہ جب اے سی آن کریں تو اس وقت دیگرغیر ضروری برقی آلات کو بند کر دیں تاکہ بجلی کی بچت ہو سکے۔

24 گھنٹوں میں کچھ گھنٹے ایسے ہوتے ہیں جن میں بجلی کا بل زیادہ آتا ہے جسے پیک آورز  کہا جاتا ہے۔

یہ پیک آورز آپ کے بجلی کے بل میں حیرت انگیز اضافہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ اے سی کی ٹھنڈک بر قرار رہے اور پیک آورز میں اے سی بھی نہ چلے، تو پیک آورز سے پہلے ہی اے سی آن کر دیں اور کمرے کو بند کر دیں تاکہ کمرہ ٹھنڈا ہو جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button