پانی میں گرا فون ایک جھٹکے میں صاف کرنے کا آسان طریقہ


نئے آئی فون ماڈلز اگرچہ واٹر پروف ہیں مگر طویل وقت کے لیے پانی میں ڈوبے رہیں تو ان میں بھی پانی چلا جاتا ہے جو تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کے آئی فون میں پانی چلا جائے تو اسے نکالنے کا ایک آسان طریقہ بھی ہے مگر بہت کم لوگ اس طریقے سے آگاہ ہیں۔
دی سن کے مطابق یہ طریقہ ’اَن آفیشل ایپل شارٹ کٹ‘ ہے جس کا نام ’واٹر ایجیکٹ‘ (Water Eject) ہے۔
ایپل سٹور میں اس ایپ کی ریٹنگز 4 ہے۔ اس سے استفادہ کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کے آئی فون میں ’ایپل شارٹ کٹ‘ ایپ انسٹال ہونی چاہیے۔
اس کے بعد Get Shortcut پر کلک کریں اور پھر Add Shortcut button کو دبائیں، اس کے بعد ’مائی شارٹ کٹس‘ میں جائیں اور اس مینیو میں ’واٹر ایجیکٹ‘ بٹن کو دبائیں۔ اس کے بعد ’Begin Water Eject‘ پر کلک کریں۔
اس کے بعد یہ فیچر خودبخود آپ کے فون سے پانی کو نکال باہر کرے گا، تاہم ذہن میں رکھیں کہ یہ ایپل کی طرف سے دیا گیا کوئی آفیشل حل نہیں ہے، مگر یہ کلی طور پر اگر آپ کے آئی فون سے پانی کو نہ بھی نکال سکا تو فون کو زیادہ سنگین نقصان پہنچنے سے ضرور بچا لے گا۔



