واٹس ایپ کے “ڈیلیٹ فار ایوری ون” فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ


واٹس ایپ نے “ڈیلیٹ فار ایوری ون” فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق “ڈیلیٹ فار ایوری ون” کے دورانیے کو بڑھایا جارہا ہے جس کے بعد صارفین 2 دن اور 12 گھنٹے بعد بھی ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر جلد واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کے “ڈیلیٹ فار ایوری ون” فیچر کی مدد سے صارفین ابھی اپنے پیغامات کو ایک گھنٹے 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں تاہم اب کمپنی اس فیچر میں تبدیلی لانے پر غور کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ فیچر میں تبدیلی ابھی صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے کیونکہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور جلد ہی اسے صارفین کے لیے دستیاب کروایا جائے گا۔



