چھپنا ناممکن، واٹس ایپ اب بتا دے گا کہ آپ کہاں ہیں


واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، اس لیئے ہوشیار ہوجائیں، کیونکہ اب واٹس ایپ آپ کا پیچھا کرے گا، اب آپ کو محتاط رہنا ہو گا۔
اس نئے فیچر کے مطابق اگر صارف متعدد دنوں یا مہینوں سے آف لائن ہو اور عرصہ دراز سے اسے بھیجے گئے میسجز بھی وصول نہ ہوئے ہوں اس نے آپ سے اپنی لوکیشن وٹس ایپ پرشئیر بھی نہ کی ہو تب بھی ایمرجنسی میں اس کے تحفظ کی خاطر اس کی لوکیشن معلوم کرنا بالکل ممکن ہے۔
لیکن اس کے لئے موبائل کی بجائے آپ کو کم از کم ونڈوز 10 والے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ ویب کا پیج کھولنا ہوگا۔
اس امر کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ صرف واٹس ایپ ویب والا پیج ہی کھلا ہو اسے سوا تمام ٹیب بند ہوں۔
”سیٹنگز” میں جاکر واٹس ایپ موبائل ایپ کھولیں ، پھر ”لنکڈ ڈیوائسز” کے بٹن پر کلک کریں۔
اس کے بعد ” لنکڈ اے ڈیوائس” کے بٹن کو دبائیں اور وٹس ایپ ایپ کے ذریعے ”کیو آر” کوڈ اسکین کریں۔
جب واٹس ایپ کنیکٹ ہوجائے تو پھر ترتیب وار یہ عمل دہرائیں۔
“این ادر یوزر” کے ساتھ چیٹ کھولیں۔
کنٹرول ، آلٹ اور ڈیلیٹ کے بٹن اکٹھا دبا کر ونڈوز ٹاسک مینیجر کی ونڈو ظاہر ہوگی۔
چیٹ کے موجودہ براؤزر کے علاوہ تمام ایکٹو چیٹس بند کردیں۔
اب ونڈو لوگو والے بٹن کے ساتھ R کا بٹن دبائیں تو ” رن ” کی ونڈو ظاہر ہوگی۔
cmd ٹائپ کرکے ”اینٹر” کا بٹن دبادیں۔
اب ”کمانڈ پرامپٹ ” اوپن ہونے پر ٹائپ کریں ” netstat-a-n-o ” اور enter کا بٹن دبا دیں۔
ظاہر ہونے والا آئی پی ایڈریس نوٹ کرکے کاپی بھی کرلیں۔
جب آئی پی ایڈریس براؤزر میں ڈالیں گے تو آئی پی ایڈریس متعلقہ شخص کے موک طول بلد اور ارض بلد پوائنٹس کے ساتھ ساتھ اس کا رہائش کا براعظم ، ملک ، ریاست ، شہر، پوسٹ کوڈ، ٹائم زون ، لوکل ٹائم ، آئی ایس پی ، آرگنائزئشن، آئی پی کنکشن ٹائپ ، اے ایس این اور پی ٹی آر ریکارڈ ہر تفصیل فراہم کردے گا۔



