سائنس و ٹیکنالوجی
مشہور فون برانڈ 2022 کے آغاز میں اختتام پزیر ہونے جارہا ہے

ٹیکنالوجی کی دنیا میں بادشاہ سمجھنے والے بلیک بیری فونز آخر کار بند ہو رہے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق 4 جنوری کے بعد سے بلیک بیری فونز پر ہر طرح کی سروسز بند کردی جائینگی۔
اگرچہ یہ فون اب بھی بلیک بیری کی سروسز کے بغیر اپنے کچھ فنکشنز انجام دینے کے قابل ہوں گے لیکن ان کے بہت سے اہم فیچرز کو ہٹا دیا جائے گا اور فونز پہلے کی طرح قابل اعتماد طریقے سے کام نہیں کریں گے۔
بلیک بیری نے کہا ہے کہ یہ سروس اس عزم کے ساتھ ختم کی جا رہی ہے کہ یہ اب سکیورٹی سافٹ ویئر میں کام کرتی رہے گی اور پرانی مصنوعات اس کے کاروبار کی عکاسی نہیں کرتیں۔
کمپنی نے کہا کہ اس منتقلی کے بعد کے سالوں میں اسے اپنے وفادار شراکت داروں اور صارفین کا طویل تعاون حاصل تھا جو ان کے شکریے کا اظہار ہے۔



