سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا لوگوآخر کیوں تبدیل کردیا گیا؟۔

ٹوئٹر کے آئیکونک بلیو برڈ لوگو کو ایک کرپٹو کرنسی ڈوگی کوائن کے لوگو سے تبدیل کردیا گیا ۔
یہ سب کمپنی کے مالک ایلون مسک کی جانب سے اپریل فول کو تاخیر سے منانا نظر آتا ہے اور امکان یہی ہےکہ کچھ وقت کے بعد بلیو برڈ لوگو واپس آجائے گا، کیونکہ یہ تبدیلی صرف ویب ورژن پر ہوئی ہے، موبائل ایپ میں نہیں۔
ٹوئٹر کے ہوم پیج پر ہی بلیو برڈ کا لوگو تبدیل نہیں ہوا بلکہ جبکہ ویب سائٹ کو اوپن کرنے پر لوڈنگ اسکرین کی جگہ اس کتے کی تصویر نظر آتی ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے اس تبدیلی کے حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا لیکن اس عارضی تبدیلی کی وضاحت نہیں کی جبکہ بیشتر صارفین کا خیال ہے کہ یہ لوگوں کو اپریل فول بنانے کا طریقہ ہے جس پر یکم اپریل کو عمل نہیں ہوسکا۔
— Elon Musk (@elonmusk) April 3, 2023
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر لوگو کی تبدیلی سے ڈوگی کوائن کی قدر میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور ایک کوائن 0.094 ڈالر کا ہوگیا۔
ایلون مسک کی جانب سے یہ اس وقت کیا گیا جب ان کے خلاف ڈوگی کوائن کے حوالے سے ایک مقدمہ دائرہوا۔
As promised pic.twitter.com/Jc1TnAqxAV
— Elon Musk (@elonmusk) April 3, 2023
مزید تفصیلات کے مطابق جون 2022 میں ایلون مسک کے خلاف ڈوگی کوائن میں سرمایہ لگانے والے افراد نے 285 ارب ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ ایلون مسک 2019 سے جانتے تھے کہ اس کرپٹو کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں مگر وہ اپنی تجارت کے لیے اسے پروموٹ کرتے رہے۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے ایلون مسک کے وکلا نے حال ہی میں اس مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کرتے ہوئے اسے ایک جائز کرپٹو کرنسی قرار دیا تھا۔



