سائنس و ٹیکنالوجی
ٹوئٹر کا مالک اب ایک کتا ہوگا

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اپنی کرسی کتے کو سونپ دی۔
ایلون مسک نے کچھ ٹوئٹ کی ہیں ، جس میں انہوں نے اپنے پالتو کتے فلوکی (Floki) کو ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پرپیش کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں ایلون مسک نے فلوکی کی تصویر پوسٹ کرکے لکھا کہ ٹوئٹر کا نیا سی ای او بہت زبردست ہے۔
The new CEO of Twitter is amazing pic.twitter.com/yBqWFUDIQH
— Elon Musk (@elonmusk) February 15, 2023
ٹوئٹر کے مالک نے کتے کی مزید تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا انداز دوسرے پالتو جانوروں سے خاصا مختلف ہے۔
دوسری جانب صارفین ایلون مسک کی اس پوسٹ پر خوب میمز بنارہے ہیں۔



