سائنس و ٹیکنالوجی
ٹوئٹر صارفین کے لئے خوشی کی خبر، اب اکاؤنٹ کے زریعے پیسے کماسکیں گے

یوٹیوب اور فیسبک کے بعد اب ٹویٹر نے بھی صارفین کو پیسے کمانے کا موقع فراہم کردیا۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے صارفین کو خوشبری سناتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر استعمال کرنے والے بھی اب اپنے اکاؤنٹس سے پیسے کماسکیں گے۔


انہوں نے بتایا کہ اب ویریفائیڈ اکاؤنٹس رکھنے والے ٹوئٹر صارفین اشتہارات سے آمدنی حاصل کرسکیں گے۔
اس سے کچھ عرصہ قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ویریفائی کرنے کیلئے 8 ڈالر ماہانی فیس لاگو کی تھی۔



