ٹک ٹاک نے پاکستانی طلبہ کے لیے اہم اعلان کردیا

شارٹ ویڈیوز کےلیے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستانی طلبہ کے لیے اہم اعلان کردیا۔
پاکستان کی مشہور ترین ایپ ٹک ٹاک نے 18 ہزار پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
اس اسکالرشپ سے مستحق طلبہ کو آن لائن اسٹڈی گرانٹس دی جائیں گی تاکہ وہ معیاری تعلیم تک رسائی میں اضافہ کرسکیں۔
پچھلے سال ماہ ستمبر میں ایڈکاسا اور لاہور یونیورسٹی آف مینیجنمنٹ سائنسز کے اشتراک سے اپنی نوعیت کا منفرد لرننگ پروگرام شروع کرنے کی غرض کی پورے سال تعاون کیا تھاتاکہ ہائی اسکول کے طلبا کو آن لائن ایجوکیشن حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔
ایڈکاسا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر فہد تنویر نے کہا کہ ہمیں ٹک ٹاک پر سیکھنے کے مواد میں بالخصوص طلبہ کی بڑے پیمانے پر دلچسپی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان کو اس قسم کے جدید اور معیاری مواد کی ضرورت ہے جو ہماری نوجوان آبادی کو باقی دنیا سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کر سکے۔
ٹک ٹاک اسکالر شپ کی درخواستیں موصول کرنا شروع ہو چکی ہیں۔



