فیس بک نے نئے سال پر بڑی تبدیلی کر دی

فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے مگر اس کی موبائل ایپ پر چیٹ کے لیے میسنجر کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔مگر 2023 اس حوالے سے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلی کا سال ثابت ہونے والا ہے۔
2014 میں فیس بک دنیا کی پہلی سوشل میڈیا ایپ تھی جس میں ایپ کے اندر چیٹس کے آپشن کو ختم کر کے چیٹس کے لیے ایک الگ ایپ میسنجر پیش کی تھی، اور واٹس ایپ کے بعد میسنجر دنیا کی دوسری بڑی میسجنگ ایپ بن گئی۔
مگر اب میٹا نے فیس بک کے اندر چیٹنگ کے فیچر کو پھر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے نئے فیچرز کے بارے میں بتانے والے ٹوئٹر صارف Matt Navarra نے اس نئے چیٹ آپشن کا اسکرین شاٹ ٹوئٹ کیا ہے۔
Facebook is bringing Messenger chat features back in-app
In 2014, Facebook turned off in-app chat features and launched Messenger as a separate app.
But in-app chat features are coming back.
This is what it looks like: https://t.co/IyJS4bWggm pic.twitter.com/aJ5dLheXKS
— Matt Navarra (@MattNavarra) December 30, 2022
اس اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک ایپ میں رائٹ سائیڈ پر swipe کرکے چیٹس تک رسائی ممکن ہوگی اور میسنجر ایپ کو اوپن کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یہ نیا فیچر اس وقت محدود صارفین کو دستیاب ہے اور ممکنہ طو رپر آنے والے مہینوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
اور بلاشبہ یہ صارفین کے لیے بہت اہم فیچر ہے کیونکہ وہ چیٹ اور میسجز کو فیس بک ایپ سے نکلے بغیر ہی دیکھ کر جواب دے سکیں گے۔ اسی طرح فون کی اسٹوریج کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ میسنجر ایپ کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔



