سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑنے کے لیے شرط رکھ دی

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے سربراہی چھوڑنے کے لیئے شرط رکھی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے لیئے ایک پول کرایا جس پر بیشتر صارفین نے انہیں عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

جس کے بعد اب انہوں نے اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کب اور کن شرائط پر عہدہ چھوڑ دیں گے۔

ایلن مسک نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیسے ہی کوئی احمق سی ای او کی پوسٹ کے لئے مل جائے گا، میں سربراہی سے اسی دن استعفیٰ دے دوں گا اور صرف سوفٹ ویئر اور سرورز کا کام سنبھالوں گا‘۔

واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں ایلون مسک نے ٹوئٹر کا سربراہ رہنے یا عہدہ چھوڑنے سے متعلق ووٹنگ کرائی گئی تھی۔

جس کے نتیجے میں 57.5 فیصد ووٹرز نے انہیں ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا تھا، جبکہ 42.5 ووٹرز نے عہدہ چھوڑنے کی مخالفت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button