سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

تاریخ ڈالیں اور میسج ڈھونڈیں! واٹس ایپ نے نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا۔

واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کا زبردست فیچر کروایا ہے، جس کے تحت اب پرانے پیغامات ڈھونڈنے میں آسانی ہوگی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب آئی او ایس کے صارفین کو چیٹ میں تاریخ کا ایک آپشن دکھائی دے گا، جسے استعمال کرتے ہوئے وہ پرانا پیغام ڈھونڈ سکیں گے۔

اسکرین شاٹ/واٹس ایپ بیٹا انفو

اسکرین شاٹ/واٹس ایپ بیٹا انفو

اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے، جسے دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس فیچر کو کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔

چیٹ میں ‘کیلینڈر’ کا آئیکن دیکھا جاسکتا ہے، جس پر کلک کر کے تاریخ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کو فوری طور پر صرف کچھ خوش قسمت صارفین  کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

تاہم آنے والے چند روز میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button