کھیل

لیجنڈ باکسر مائیک ٹائسن نے اسلام کیوں قبول کیا اور ان کا مسلم نام کیا ہے؟

مائیک ٹائسن دنیا بھر میں اپنی باکسنگ کی بدولت مقبولیت رکھتے ہیں ان کی وجہ شہرت نہ صرف باکسنگ  بلکہ ان کا جارحانہ انداز اور حریف باکسر کو رنگ میں خوفزدہ کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

مختلف ویب سائٹ کے مطابق مائیک ٹائسن باکسنگ کا سفر ختم ہونے کے بعد جب جیل گئے تو مذہب اسلام سے متاثر ہو کر مسلمان ہوگئے۔

مائیک ٹائسن کی عمرہ کرتے ہوئے جب پہلی تصویر منظر عام پر آئی تھی تو ان کے غیر مسلم مداحوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا گیا تھا جب کہ ان کے مسلمان مداح ان کے اس عمل سے بے حد خوش ہوئے تھے۔

جیل سے رہائی کے بعد ایک انٹرویو میں مائیک ٹائسن نے بتایا تھا کہ وہ اسلام پر کتابیں پڑھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے اسلام کو امن کے مذہب کے طور پر دیکھا اور پھر مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا۔

مائیک ٹائسن نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایک مختلف نام اپنایا۔ رپورٹس کے مطابق مائیک ٹائسن نے مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام بدل کر ملک عبدالعزیز رکھ لیا۔ تاہم، وہ اپنے باکسنگ کیرئیر کے دوران “مائیک ٹائسن” کے نام کے ساتھ ہی جڑے رہے جو ان کی پہچان بنااور مذہب تبدیل کرنے کے بعد ان کے کسی بھی پروفیشنل باکسنگ مقابلے میں ان کا مسلم نام کبھی استعمال نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button