کھیل

شاداب خان کونیوزی لینڈ کی حسینہ نے شادی کی پیشکش کردی،

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو نیوزی لینڈ کی حسینہ نے شادی کی پیشکش کردی۔

سوشل میڈیا پر شاداب خان کا نیوزی لینڈ کی خواتین مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں گوری لڑکی کو پاکستانی کرکٹر کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

14 اکتوبر کو سیریز کا فائنل جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹر وہاں مداحوں میں گھل مل گئے اور اسی دوران شاداب خان کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں متعدد نیوزی لینڈ کی خواتین مداحوں کو شاداب خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور کرکٹر مداحوں کو اپنی شرٹس اور ٹراؤزر بطور تحفہ بھی دے رہے ہیں۔

 

شاداب خان نے جس خاتون مداح کو اپنا ٹراؤزر تحفے میں دیا، بعد ازاں اسی خاتون نے کرکٹر کو شادی کی پیشکش کردی۔گوری مداح خاتون نے شاداب خان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ان سے بہت پیار کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان شرمیلے ہیں مگر وہ شرمیلی نہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ پاکستانی آل راؤنڈر ان سے شادی کریں۔لڑکی نے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شاداب خان کو بتایا کہ وہ ان سے بہت پیار کرتی ہیں، اس لیے وہ ان سے شادی کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button