کھیل

افغان ٹیم نے نیند کی گولیاں کھانا شروع کردیں لیکن کیوں؟

افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں گرین شرٹس سے ہارنے کے بعد سونے کے لیے نیند کی گولیاں کھانی پڑیں۔

گزشتہ روز بھارت کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد افغان کپتان محمد نبی نے پاکستان سے شکست پر بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہارنے کے بعد ہمارے کئی کھلاڑی گراؤنڈ چھوڑ کر چلے گئے تھے جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل پہنچ کر گرین ٹی لی اور بعد ازاں نیند کی گولیاں بھی کھائیں۔

محمد نبی کے مطابق ہمارے کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا، ہم عالمی سطح پر بڑی ٹیم کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، امید ہے وہ ایک اور اچھی پرفارمنس ہو گی۔

دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد اسسٹنٹ افغان کوچ اور سابق افغان کھلاڑی رئیس احمد زئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ناصرف کھلاڑی بلکہ پوری قوم ٹینشن میں تھی، اس میچ میں شکست کے بعد سب افسرد ہ ہیں۔

رئیس احمد زئی کے مطابق شکست کے بعد اس رات کوئی بھی کھلاڑی سو نہیں پایا، وہ ہمارے لیے ایک برا دن تھا۔

اسسٹنٹ افغان کوچ نے مزیدکہا کہ ہم  مستقبل میں  بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی، ہمارے کھلاڑیوں نے بنگلا دیش اور پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا، ہم نے مضبوط ٹیم پاکستان کے خلاف 130 رنز  پر بھی اچھا دفاع کیا، یہ چیز  ہمیں ورلڈ کپ کے لیے مزید اعتماد دے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button