میرے ہم وطنوں، جلدی سے سب کھانے چیزیں ذخیرہ کرلو، شعیب اختر

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ذخیرہ اندوزی اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مجبوریوں سے ناجائز منافع خوری پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے ہم وطنوں، چلو جلدی سے سب کھانے پینی کی چیزیں ذخیرہ کر لو۔
میرے ہم وطنو، سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں۔ چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو۔ قیمتیں 4 سے 5 گناہ بڑھا دو۔ کسی کی مدد نہیں کرنا۔ یہی تو وقت ہے منافع کمانے کا۔ اور سب کرتے ہوئے سیاست دانوں کو گالیاں دینا مت بھولنا کیونکہ غلط تو صرف وہی ہیں۔ pic.twitter.com/1UXnKB5rFg
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 25, 2022
شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ہم وطنو، سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں۔ چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو۔’
انہوں نے مزید لکھا کہ ’قیمتیں 4 سے 5 گناہ بڑھا دو۔ کسی کی مدد نہیں کرنا۔’
شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہی تو وقت ہے منافع کمانے کا۔ اور سب کرتے ہوئے سیاست دانوں کو گالیاں دینا مت بھولنا کیونکہ غلط تو صرف وہی ہیں۔’



