کھیل
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کی جانب سے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کرکٹر کو مزار قائد کے سامنے پاکستانی پرچم تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔
کھلاڑی نے شلوار قمیض اور سبز رنگ کا کوٹ پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
Happy 75th Independence Day Pakistan.. pic.twitter.com/NruL3wfvVv
— Daren Sammy (@darensammy88) August 14, 2022



