کھیل

شعیب اختر کی مداحوں سے کامیاب سرجری کیلئے دعاؤں کی اپیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولر شعیب اختر کو گھٹنے کے آپریشن کیلئے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ میرا 8 گھنٹے کا طویل آپریشن ہوگا، جس کیلئے دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے یہ میری آخری سرجری ہوگی، اس سے قبل میرے گھٹنے کے پانچ آپریشن ہوچکے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ میں یہاں پر ایک بات کہنا چاہوں گا میں نے پاکستان کے لیے ایک تیز ترین بولر کے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن سرجری مجھے کروانی پڑے گی مکمل صحتیاب ہونے میں دو سے تین ہفتے کا وقت درکار ہوگا۔

سوشل میڈیا پر پر جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے اپنے فینز سے دعاءوں کی اپیل بھی کی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button