کھیل
کامران اکمل، آصف علی زرداری کے فین ہوگئے


پاکستان کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین کامران اکمل نے اپنے پسندیدہ پاکستانی سیاست دان کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
کامران اکمل سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ کا پسندیدہ سیاست دان کون ہے؟
جواب میں کرکٹر نے فوراً کہا ‘میں تو آصف علی زرداری صاحب کا مداح ہوگیا ہوں’۔
قومی کرکٹر نے کہا ‘میں سچ بتارہا ہوں، میں زرداری کا فین ہوں، پہلے بھی تھا لیکن میں نے دیکھا ہے کہ اس بندے جیسے سیاست دان کم ہی ہوتے ہیں’۔
کامران اکمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔



