کھیل

سُسر اور داماد کرکٹرز کے درمیان دلچسپ اسنوکر مقابلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور ان کے ہونے والے داماد فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان دلچسپ اسنوکر مقابلہ ہوا۔

سسر اور داماد کی ایک ساتھ اسنوکر کھیلتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کو شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر شیئر کیا جس میں وہ ہونے والے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ اسنوکر کھیلنے میں مگن ہیں۔

چند سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہین نے شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’فیملی فن ٹائم‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شاہد اور شاہین کی کرکٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شاہین کے شاہد آفریدی کو بولڈ کرنے پر ان کی بیٹیوں کے تاثرات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button