کھیل

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے ملتان پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئی۔

پیر کی صبح ویسٹ انڈیز کی ٹیم بذریعہ چارٹرڈ طیارے اسلام آباد سے ملتان پہنچی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل بروز منگل پریکٹس کرے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے سیریز ہورہی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی ہے۔

بابراعظم نے تسلیم کیا کہ سیریز کافی اہم ہے، کوشش کریں گے کہ جیت کر پوائنٹس حاصل کریں۔

شائقین کرکٹ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سستی ٹکٹیں فروخت کے لئے پیش کی ہیں۔

ٹکٹوں کی قیمت کم سے کم 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہیں۔

یہ آن لائن ٹکٹیں بک می ڈاٹ پی کے پر دستیاب ہیں۔حنیف محمد، مشتاق احمد، الہٰی برادرز اور وسیم اکرم انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہیں۔

فضل محمود،ظہیرعباس،جاوید میانداد اورعمران خان انکلوژرز کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کھیلے جائینگے۔ پہلا ون ڈے 8 جون،دوسرا 10 جون اور تیسرا ون ڈے 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button