کھیل

شعیب اختر نے باؤلنگ کیلئے دوڑتے ہوئے دنیا کے کتنے چکر لگائے؟

شعیب اختر نے انٹرویو میں مزید کہا کہ کبھی کبھار کیریئر میں بریک لینا ضروری ہو جاتا ہے، مجھے زندگی میں ایڈوینچر کرنے کا بہت شوق ہے، جیسے زیرِ سمندر پنجرے کے اندر شارک کو کھانا کھلانا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے آسٹریلیا میں 20 فٹ لمبی شارک کو کھانا کھلایا تھا، اس کے علاوہ مجھے سکائی ڈائیونگ کا بہت شوق ہے، مجھے لگتا ہے جیسے بولی وڈ کی فلم ‘زندگی نہ ملے گی دوبارہ ‘میری زندگی پر بنائی گئی ہے۔

شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ مجھے 2004 میں دورہ نیوزی لینڈ پر ٹیم مینجمنٹ نے آرام کرنے کا کہا تھا لیکن ٹیم جب کھانے پر گئی تو میں نے ہیلی کاپٹر بک کروا کر بنجی جمپنگ کی جس کی وجہ سے میرے گھٹنے سوج گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کی بات نہ ماننے پر مجھ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button