کھیل

کرکٹ کی دنیا میں ہنگامہ، معروف خواتین کرکٹرز نے آپس میں شادی کرلی

انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نیٹ اسکائیور اور کیتھرین برنٹ نے آپس میں شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی سابق کرکٹر اور اب ایک معروف کمنٹیٹر ایسا گوہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اس خبر کا انکشاف کیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ سب کیتھرین برنٹ اور نیٹ اسکائیور کو پسند کرتے ہیں اور ان کے لیے بہت خوش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اسکائیور اور برنٹ نے اکتوبر 2019 میں منگنی کی تھی، پانچ سال تک رشتے میں رہنے کے بعد، وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ان دونوں نے 2017 کے ون ڈے ویمنز ورلڈ کپ میں کلیدی کردار ادا کیا جب انگلینڈ چیمپئن بنا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button