کھیل

امام الحق نے اپنی شادی کیلئے حیران کن شرط رکھ دی

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے اپنی شادی سے پہلے ہی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی کی شرط رکھ دی۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور دعا ہے محبت کسی سے نہ ہو، شادی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا، وعدہ رہا پہلے کپتان بابر اعظم کی شادی ہوگی پھر میں شادی کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ایک سے ڈیڑھ سال تک شادی کرلوں لیکن ابھی ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، سب لوگ اس کے بارے میں بات کرتے اور میمز بناتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ کمار سنگاکارا اور ویرات کوہلی کا گرویدہ ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button