شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کو عیدی کیوں نہیں دیتے؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

اپنے چوکوں اور چھکوں کی بدولت دنیا بھر میں نام بنانے والے مایہ ناز سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک نجی چینل کو ایک انٹرویو دیا جس میں ان کی بیٹیوں سے مزیدار سوالات کئے گئے۔ شاہد
شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی سے عیدی کے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں بچی نے کہا کہ بابا کہتے ہیں کہ عیدی دوں گا لیکن نہیں دیتے اس کے علاوہ بابا سے جب سے پیسے مانگے وہ فورا دے دیتے ہیں لیکن امی سے پیسے مانگو تو وہ کہتی ہیں بابا نے دیئے تو ہیں۔
بیٹی کے جواب پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کہ کیوں کہ بیٹیوں کا ہر دن عید کا دن ہوتا ہے، یہ جب بھی مجھ سے پیسوں کی خواہش کرتی ہیں میں پوری کردیتا ہوں۔
گاؤں اور شہر میں گزاری عید سے متعلق لالہ کی صاحبزادیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے عید نہیں گزاری صرف ایک بار گئے تھے لیکن گاؤں کی عید میں مزہ نہیں آتا کیوں کہ وہاں پابندیاں زیادہ ہیں، یہاں بابا ہیں تو دوستوں سے ملنا جلنا زیادہ ہوتا ہے



