کھیل

جب محمد آصف نے کوہلی کے زوال کی پیشگوئی کی

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2019ء سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں اور نومبر 2019ء کے بعد سے کسی بھی فارمیٹ میں سنچری اسکور نہیں کر پائے ہیں۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف کے مطابق 2021ء میں ایسا ہونا ہی تھا۔

کوہلی نے اپنے کیریئر کے شاندار آغاز کا لطف اٹھایا اور مضبوطی سے خود کو ایک جدید عظیم بلے باز کے طور پر قائم کیا اور اس کے اور سچن ٹنڈولکر کے درمیان موازنہ بہت جلد شروع کر دیا گیا۔

دوسری جانب محمد آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کوہلی کبھی ٹنڈولکر کی سطح پر نہیں پہنچ پائیں گے۔ آصف نے 2021ء میں CoverDriveCricket کے یوٹیوب چینل پر کہا کہ کوہلی نچلے ہاتھ سے کھیلنے والا کھلاڑی ہے، وہ اپنی فٹنس کی وجہ سے اچھا کر رہا ہے اور یہ اس کا ساتھ دے رہا ہے، جس لمحے اسے زوال کا سامنا کرنا پڑے گا مجھے نہیں لگتا کہ کوہلی واپسی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت بابر اعظم ایک اوپری ہاتھ کے کھلاڑی ہیں بالکل ویسے ہی جیسے سنچن ٹنڈولکر تھے۔ بابر کا بلا بھی بالکل سچن کی طرح چلتا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ کوہلی ٹنڈولکر سے بہتر ہے لیکن میں یہ نہیں کہتا، ویرات سچن کے قریب بھی نہیں آتے، یہ میری رائے ہے۔

محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر نے جس طرح سے اپنے اپر ہینڈ سے کھیلا بہت کم لوگ اس تکنیک کے بارے میں جانتے ہیں، چاہے وہ کوچ ہوں یا کوئی کھلاڑی، سچن اپنی کور ڈرائیوز، ڈرائیوز ، پل شاٹس اور کٹ شاٹس میں بہت رواں تھے۔

پاکستان کے سابق تیز گیند باز نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کوہلی کے پاس بھی تمام سٹروکس موجود ہیں لیکن وہ نچلے ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز ہیں ۔ بھارت کی متزلزل پرفارمنس نے ویرات کوہلی کو کپتانی چھوڑنے پر مجبور کر دیا لیکن ان کی کارکردگی میں ابھی بہتری نہیں آئی۔

سابق کپتان بین الاقوامی سطح پر اور ڈومیسٹک سرکٹ دونوں میں اپنا اثر بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری ایڈیشن میں ویرات کوہلی 7 اننگز میں 19.83 کی اوسط سے صرف 119 رنز ہی بنا پائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button