کھیل

سال 2012 میں کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی بیگمات کو بھارت کیوں بھیجا گیا؟ دلچسپ انکشاف

پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری دوطرفہ سیریز 2012 میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف کے دور میں کھیلی گئی تھی۔

ذکا اشرف نے اس سیریز میں کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی بیگمات کو بھارت بھجوانے کے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

ذکا اشرف نے حالیہ دنوں ایک کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہم نے دورہ بھارت کے دوران کھلاڑیوں کی بیگمات کو اس لیے ان کے ساتھ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وہ کھلاڑیوں پر نظر رکھیں اور ٹیم سکینڈلز سے محفوظ رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشورہ میں نے دیا تھا کہ بھارت کے دورے پر کھلاڑیوں کی بیویوں کو ساتھ بھیجا جائے گا۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ”بھارتی میڈیا ہمیشہ سے اس تلاش میں رہتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کوئی متنازعہ بات اس کے ہاتھ لگے۔ چنانچہ اسی تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ بیویاں اپنے شوہروں پر نظر رکھیں اور کوئی متنازعہ بات نہ ہو۔“

انہوں نے بتایا کہ ”ایک بار جب ہم بھارت گئے تو میں نے اس وقت کے بی سی سی آئی کے چیئرمین نارائن سوامی سری نواسن سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر فول پروف سکیورٹی دی جائے تو بھارتی ٹیم کو پاکستان کی سرزمین پر کھیلنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button