کھیل

شاہین آفریدی گٹھنے پر گیند لگنے سے زخمی

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستانی بولنگ اٹیک کے اہم ترین رکن شاہین شاہ آفریدی کے گٹھنے پر گیند لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کے دوران گٹھنے پر گیند لگی۔ گیند لگنے کے بعد شاہین آفریدی کو بیٹنگ چھوڑنا پڑی اور طبی امداد کے بعد دوبارہ بیٹنگ کی۔

شاہین آفریدی کی انجری کا مزید جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہورہی ہے جس کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button