آئی پی ایل کی ٹیم پر بڑا حملہ، متعدد غیر ملکی کھلاڑی زخمی


انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کی بس پر ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں بس کو بہت نقصان پہنچا ہے اور کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔ مگر ابھی تک بھارتی میڈیا ان کھلاڑیوں کے نام سامنے نہیں لایا۔
ممبئی پولیس کے مطابق 5 حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اس افسوسناک واقعے میں کتنے افراد ملوث تھے اس کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ یہ حملہ ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر ٹیم کی بس پر کیا گیا۔ جس کے بعد ہوٹل تاج و دیگر ہوٹلز کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یہی نہیں بلکہ آئی پی ایل میں شامل تمام ٹیموں کی بھی سیکیورٹی کو بھی بڑھایا گیا ہے۔
Delhi Capital IPL team parked bus allegedly attacked#IPL2022pic.twitter.com/hzmdb60yXm
— Himalayan Guy (@RealHimalayaGuy) March 16, 2022
دوسری جانب پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کو لیکر کچھ بھی مسئلہ ہو جائے اسے بھارت بہت اچھالتا ہے اور یہ ناکام کوشش کرتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال نہ ہو لیکن وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہا ہے۔
تاہم مودی سرکار نے اس واقعے کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے تا کہ آئی پی ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد متاثر نہ ہو۔
مزید یہ کہ مودی سرکار اپنی اس کوشش میں ناکام ہو گئی ہے اور اب مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جن میں ڈیوڈ وارنر کا نام سامنے آ رہا ہے جو حال ہی میں دہلی کیپیلٹلز کا حصہ بنے ہیں اور اب انہوں نے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔



