کھیل

ترک فٹبالر کا یوکرین سے اظہار یکجہتی والی ٹی شرٹ پہننے سے انکار، وجہ کیا تھی؟

کے معروف فٹبالر ایکوت دیمر نے یوکرین سے اظہار یکجہتی والی ٹی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔

ایکوت دیمر کا شمار ترکی کے معروف فٹبال کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، گذشتہ دنوں ترکی میں ہونے والے ایک فٹ بال کلب کے میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں نے جنگ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ٹی شرٹس پہنی تھیں، تاہم ایکوت دیمر نے یہ ٹی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا۔

ترک فٹبالرکے اس عمل پر دنیا بھر میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ترک فٹبالر نے بعد ازاں بتایا کہ ‘میں معصوم لوگوں کا درد محسوس کرتا ہوں، اس لیے جب مشرق وسطیٰ میں ہزاروں افراد مرتے ہیں تو میں تب بھی افسردہ ہوتا ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ لوگ جو مشرق وسطیٰ میں لوگوں کے مرنے پر انجان بن جاتے ہیں اب یورپ میں ایسا ہونے پر پریشان ہیں، میں نے ٹی شرٹ اس لیے نہیں پہنی کیونکہ وہ ان ممالک (مشرق وسطیٰ کے ممالک) کے لیے نہیں بنی تھی’۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے فٹبال کی دنیا میں جنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یورپین فٹبال لیگ یوئیفا نے روس کے حملے کے بعد چیمپیئنز لیگ کا فائنل سینٹ پیٹرز برگ سے پیرس منتقل کردیا ہے اور ایونٹ میں شریک دونوں روسی ٹیموں کو بھی مقابلے سے باہر کردیا ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یوکرین پر حملے کے بعد روسی ٹیم کی ورلڈکپ پلے آف میچ میں شرکت پر پابندی لگادی ہے۔

واضح رہےکہ روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو قطر 2022 ورلڈکپ کے پلے آف میں پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button