محمد نواز پی ایس ایل سےباہر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بتایا کہ محمد نواز کو ٹریننگ کے دوران بائیں پاؤں میں انجری ہوئی، انکے متبادل کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
Unwanted Update for QG fans:
Quetta Gladiators all-rounder @mnawaz94 has been ruled out of the remaining matches of Pakistan Super League (PSL) after suffering navicular bone undisplaced fracture.
His replacement will be announced soon.— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 11, 2022
پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچ میں سے دو میچز جیت کر چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ کوئٹہ کے ابھی پانچ مچز باقی ہیں۔
ایونٹ میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔



