کھیل

حسن علی کا خفیہ ہتھیار جو مخالف کو ہلا کر رکھ دیتا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ‘خفیہ ہتھیار’ ان کا باؤنسر ہے جو مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو ہلا دیتا ہے۔

ایک انٹرویو میں قومی کرکٹر نے کہا کہ یہ تمام کرکٹرز کیلئے پْرجوش لمحات ہیں، جب سے پی ایس ایل شروع ہوا ہے میں اس میں کھیل رہا ہوں اور یہ ایک زبردست احساس ہے کہ آپ کے ملک کا اپنا ایونٹ ہونے والا ہے۔

حسن علی نے کہا کہ ہمارے میدانوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے کھیلنے سے ہماری کرکٹ پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے، ہمارے نوجوان کھلاڑی ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر کیسا محسوس ہوتا ہے، خاص طور پر اْس وقت کہ جب ہمارے ملک میں 10 سے 12 سال بعد کرکٹ کی واپسی ہو۔

حسن علی نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر تنقید کی ان سے زیادہ لوگوں نے میری حمایت کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button