کھیل
آئی سی سی بھی راشد خان کی نئی ایجاد سے متاثر


افغانستان کے کرکٹر راشد خان کے نئے ’فِلک‘ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں آئی سی سی نے راشد خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ راشد خان ہمیشہ کوئی نئی چیز ایجاد کرتے ہیں۔
Rashid Khan, always innovating 😂
(via rashid.khan19/IG) pic.twitter.com/81SG9YhIHa
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 20, 2022
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے راشد خان کے فلک کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں افغانستان کے کھلاڑی کو ٹانگوں کے درمیان سے شارٹ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راشد خان بھی نئے انداز میں فلک مارنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ راشد خان آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں، وہ اب تک 56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 103وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔



