کھیل

معروف کرکٹر وہاب ریاض مکئی اور چنے بیچنے پر مجبور؟

پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ بالر وہاب ریاض مکئی اور چنے بیچنے لگے ۔
ٹوئیٹر پر وہاب ریاض نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مکئی بھونتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

موٹر سائیکل پر سوار ایک گاہک سے وہ پوچھتے ہیں کہ کتنے کی دوں لیکن وہ شخص اسٹار کھلاڑی کو حیرت سے دیکھتا ہی رہ جاتا ہے اور کوئی جواب نہیں دیتا۔

 

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ آج کے دن ’آپ کا چنوں والا چاچا‘ ۔اپنے آرڈرز بتائیں ، کیا بناؤں اور کتنے کا بناؤں۔

انہوں نے کیپشن میں خصوصی نوٹ میں لکھا کہ اس ہینڈ کارٹ کے ارد گرد کچھ وقت گزارنا مجھے میرے بچپن کے دنوں کی یاد دلانے لگا۔

 

مکئی بھوننے کے بعد آخر میں جب اسے نکالنے کی باری آئی تو وہاب ریاض نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’بس چاچا یہ آپ کا کام ہے‘۔

 

واضح رہے کہ وہاب ریاض نے پاکستان کے لیے 27 ٹیسٹ ، 91 ون ڈے انٹرنیشنل اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بالترتیب 83 ، 120 اور 34 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button