آئی پی ایل 16 کی ٹرافی کی رونمائی تقریب زیرِبحث بن گئی

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) 16 کے افتتاحی تقریب میں آئی پی ایل کی جانب سے ٹرافی کی رونمائی زیر بحث بن گئی۔
بھارتی شہر احمد آباد میں آئی پی ایل 16 کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں مشہور گلوکار ارجیت سنگھ نے پرفارم کیا اور ساتھ ہی ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے لائیٹ شو اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔
سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کی ٹرافی کی رونمائی زیر بحث بن گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئی پی ایل ٹرافی کی رونمائی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نقل قرار دیا جارہا ہے۔
IPL copied the idea of showing their trophy like this from PSL. @BCCI robbed the creation of @TheRealPCB, congratulations to all of you, Pakistan Super League is a world wide brand now. #PSL2023 #IPL2023#iplopeningceremony pic.twitter.com/C0CVhhbVva
— WARAICH (@waraich____) March 31, 2023
تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل نے پی ایس کو نقل کیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی تخلیق کو چوری کیا ہے۔
IPL copied the idea of showing their trophy like this from PSL. BCCI robbed the creation of PCB#IPL2023 #PSL2023 #fixedmatches pic.twitter.com/P0UC9Bcm8k
— Huzaifa Chaudhary♥ (@Huzaifa12916549) March 31, 2023
جبکہ احمد حسیب نامی صارف نے لکھا کہ یہ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی ہے جو دنیا بھر میں ایک بریڈ بن گیا ہے۔
IPL copied the idea of showing their trophy like this from PSL. BCCI robbed the creation of PCB, congratulations to all of you, Pakistan Super League is a world wide brand now. #IPL2023 #TATAIPL #iplopeningceremony pic.twitter.com/Y4iUqZaKc1
— Ahmad Haseeb (@iamAhmadhaseeb) March 31, 2023
اسی کے ساتھ آئی پی ایل کے شائقین کی جانب سے بھی جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئی پی ایل ایسا پہلے بھی کرچکا ہے۔
IPL ye pehle hi Kar chuka hai 2-3 Saal pehle
— NiL (@imNllL) March 31, 2023
یاد رہے رواں سال پی ایس ایل کی جانب سے ملتان میں افتتاحی تقریب کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹرافی کی رونمائی کی گئی تھی۔



