کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ، ثقلین مشتاق کو بڑی زمہ داری سونپ دی گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کانٹریکٹ کی تصدیق کردی۔

 

ثقلین مشتاق دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ اس حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تھی جو سوچ سمجھنے کے بعد قبول کی ہے

 

انہوں نے کہا کہ مختصر وقت کے لیے ذمے داری لی ہے، صرف نیوزی لینڈ کے پاکستان میں قیام کے دوران کام کروں گا۔

 

ثقلین مشتاق حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔ ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچ رہنے کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہوگیا تھا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button