کھیل

کس پاکستانی کرکٹر کا نام بھارتی تعلیمی نصاب میں شامل ؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراظم کا نام بھارتی تعلیمی نصاب میں شامل کرلیا گیا

بابر اعظم کا نام کوانڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق بھارت کے نصاب کے آٹھویں سبق میں بابر اعظم کے نام کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر وراٹ کوہلی ایم ایس دھونی اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل سمیت دیگر مشہور کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کی تصویر کو ان کے عرفی نام ” بوبی” کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

 

مزید تفصیلات کے مطابق کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور مشہور شخصیات ہیں،کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟

واضح رہے کہ بابر اعظم کو یوم پاکستان کے موقع پر تمغائے امتیاز سے نوازا گیا تھا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button