کھیل
پاکستانی فاسٹ باؤلر اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور فاسٹ باولر ڈی ایس پی بن گۓ
فاسٹ باولرنسیم شاہ کے بعد حارث روف کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی رینک سے نواز گیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک باقاعدہ طور پرتقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاسٹ باولر حارث رؤف کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی کے رینک سے نوازا۔
Islamabad Police has honoured DSP rank to speedster Haris Rauf! pic.twitter.com/ZX9LKKQDLx
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) March 28, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ باؤلر نسیم کو بلوچستان پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا، اوراس کے علاوہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا ۔



