کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2017 میں اظہر علی کا کوہلی کا کیچ چھوڑنے پر اظہارے خیال!

رمضان المبارک کے دوران چیمپنز ٹرافی کو کیسے کوئی بھلا سکتا ہے، اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو با آسانی ہرادیا تھا لیکن اس میچ میں ایک موقع ایسا آیا تھا جب عامر کی گیند پر ویرات کوہلی کا کیچ فیلڈر اظہر علی نے چھوڑ دیا تھا لیکن خوش قسمتی یہ ہوئی کہ عامر نے اگلی ہی گیند پر ویرات کو پولین پہنچا دیا،

 

ایک انٹرویو میں اظہر علی نے اسی یاد کو تازہ کیا اور کہا کہ جیسے ہی ویرات کوہلی کا کیچ مجھ سے چُھٹا تو ایسا لگا پوری دنیا صرف مجھے ہی دیکھ رہی ہے، ایک الگ قسم کا پریشر اور ٹینشن تھی کہ میں نے یہ کیا کر دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ اگر خدا نخواستہ ویرات کوہلی یہ ہدف چیز کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے لیے وہ مشہور بھی ہیں، تو پاک بھارت میچ میں شکست کے بعد شائقین کی جانب سے گھر کے شیشے ہی ٹوٹتے ہیں، تو پھر میرے گھر کے شیشے بھی ٹوٹیں گے۔اظہر علی نے کہا کہ میں نے یہ سوچا ہی تھا کہ الحمداللہ 30،40 سیکنڈز بعد عامر کی اگلی گیند پر شاداب کے ہاتھوں ویرات کوہلی آؤٹ ہوگئے اور میرے خیال سے پورے پاکستان سے زیادہ میں خوش تھا کہ شکر بچ گئے۔

 

پاکستان نے 2017 میں رمضان کے ہی مہینے میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی۔گرین شرٹس کے 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن غلط ثابت ہوئی اور محمد عامر کے بہترین بولینگ اٹیک کی وجہ سے بھارتی ٹاپ آرڈر فیل ہوکئے اور پوری ٹیم صرف 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button