کھیل

پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی تیز رفتار بولنگ سے افغان کھلاڑی زخمی

افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ نے افغان بلے باز نجیب اللہ زادران کو تیز رفتار بولنگ کرائی جسے دیکھ کر شائقین کو شعیب اختر کی یاد آگئی ۔

 

شارجہ میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 66 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ افغانستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

 

سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 183 رنز کا ہدف دیا، جواب میں افغان ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز بنا سکی اور اسے میچ میں 66 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

پاکستان کے خلاف ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹر نجیب اللہ زادران پاکستانی بولر احسان اللہ کی تیز رفتار باؤنسر سے زخمی ہوگئے۔

 

احسان اللہ کی نجیب اللہ کو کرائی گئی باؤنسر کا موازنہ سوشل میڈیا صارفین نے شعیب اختر کی برائن لارا کو کرائی گئی باؤنسر سے کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button