پاکستان کرکٹ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پی۔سی۔بی کو دیا اہم مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار مکی آرتھر کا بیان سامنے آگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں مکی آرتھر نے نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ گروم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور محمد حارث میں بہت ٹیلنٹ ہے، فرنچائز کرکٹ کے مقابلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر اور ذمہ داریاں مختلف ہیں۔
سابق کوچ کا کہنا تھاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کریں انہیں وقت دیں اور تجربہ کارکھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیں، اس طرح یہ کرکٹرز بہتر ہو ں سکیں گے۔
Saim,Abdullah and Haris have loads of talent but finding out that International cricket brings different pressures and responsibilities to Franchise cricket….groom them,give them time and allow them opportunities to bat with experienced players and they will come through!
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) March 26, 2023



