کھیل

پاکستان کی آدھی آبادی نے پی ایس ایل کا ایک بھی میچ نہیں دیکھا، سروے

پاکستانیوں کی پی ایس ایل میچز میں عدم دلچسپی بڑھنے لگی ۔ گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ نصف سے زیادہ پاکستانیوں نے پی ایس ایل کے حال ہی میں ختم ہونے والے ایڈیشن کا کوئی میچ نہیں دیکھا۔

 

 

پاکستان کی معروف سروے ریسرچ اور کنسلٹنسی فرم گیلپ کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق ملک کی 51 فیصد آبادی نے پی ایس ایل میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

 

 

فرم نے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے اختتام کے بعد ملک بھر میں آن لائن سروے کیا اور سوال پوچھا کہ کیا آپ نے پی ایس ایل کا کوئی میچ دیکھا ہے، وہ بھی جزوی طور پر؟۔ اس سوال کے جواب میں 49 فیصد بالغ آبادی نے ‘ہاں’ پر کلک کیا جب کہ بقیہ 51 فیصد نے جواب دیا کہ انہوں نے اس سال پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں دیکھا۔

 

 

حال ہی میں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ناظرین کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

 

نجم سیٹھی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس سال پی ایس ایل کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دیکھنے والوں کی تعداد دو ٹورنامنٹس کے ایک ہی مرحلے میں پیسے سے بھرپور آئی پی ایل سے زیادہ تھی۔ پی ایس ایل کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ 150 ملین سے زائد لوگوں نے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوئے جو کہ لیگ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

 

 

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ “میں نے ہماری ڈیجیٹل ریٹنگ کے بارے میں پوچھا۔ نجم سیٹھی کے شو کی ٹی وی پر ریٹنگ 0.5 ہوتی تھی، جب کہ پی ایس ایل کو اب 11 سے زیادہ ریٹنگ مل رہی ہے۔ لہٰذا جب یہ مکمل ہوتا ہے تو یہ 18 یا 20 ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button