بوم بوم لالا کا شاداب خان کے کپتان بننے پر ردِعمل سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےشاداب خان کو کپتان بننے پر مبارکباد پیش کردی
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے شاداب خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے کپتان منتخب ہونے پر مبارک ہو۔
“Congratulations to @76Shadabkhan on being selected as the captain for the Pak vs Afg series! A wise decision by PCB to rest senior players and give talented young leaders like Shadab a chance to shine. Excited to see him prove himself on the field! #ShadabKhan #PCB #PakVsAfg“
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 13, 2023
اس کے علاوہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر شاداب خان جیسے نوجوان کو قیادت دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ شاداب کو خود کو میدان میں ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے میں پُرجوش ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جن میں شاداب خان (کپتان)، عبد اللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللّٰہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ابرار احمد، حسیب اللّٰہ اور اسامہ میر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔



