کھیل

کون بنے گا پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان ؟؟

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کے حوالے سے شاہین  آفریدی کا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

 

 

ان دنوں پاکستانی شائقینِ کرکٹ کی نظریں قومی ٹیم کے کپتان پر ہیں کیونکہ افغانستان سے سیریز میں بابر اعظم کے بجائے کسی اور کو کپتانی ملنے کے امکانات ہیں ۔

 

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان سے سیریز میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی سمیت حارث رؤف کو آرام دیا جائے گا اور کپتان شاداب خان ہوں گے۔

 

جبکہ شاہین  آفریدی نے ٹوئٹر پر محمد رضوان اور بابر اعظم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے اور لوگوں کی جانب سے مختلف خیالات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے

 

اس ٹوئٹ کے بعد یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ کپتان کوئی بھی ہو سارے کھلاڑی متحد ہیں اور رہیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button