کھیل
سرفراز احمد کے مداہوں کے لیئے ایک بُری خبر

سرفراز احمد زخمی ہونے کے باعث آج میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی کے کپتان سرفراز احمد کراچی کنگز کے خلاف ہونے والے میچ میں زخمی ہونے کی وجہ سے آج کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سرفراز کی انگلی میں نسیم شاہ کی گیند لگی تھی جس کے باعث ان کی انگلی میں شدید درد ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں محمد نواز ٹیم کی قیادت کریں گے۔
مزید برآں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کا انگلی پر گیند لگنے کے بعد ایکسرے کرایا گیا جو گزشتہ روز کلیئر آیا۔



